معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الْإِيمَان -- ایمان کا بیان

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ باندھنے کا انجام
حدیث نمبر: 5
وَبِهِ وَبِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ"
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے، تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 67، وله شواهد من حديث على بن أبى طالب، فأما حديث على بن أبى طالب أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 106، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2660، 3715، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 31، وأحمد فى «مسنده» برقم: 594
قال الهيثمي: رواه الطبراني في الصغير وشيخه أحمد بن إسحاق بن إبراهيم بن نبيط كذبه صاحب الميزان وبقية إسناده لم أر من ذكر أحدا منهم إلا الصحابي، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 146)»
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث، صحيح مسلم: 2  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
«كذب على النبى صلى الله عليه وسلم»
سے مراد یہ ہے کہ اپنی یا کسی دوسرے کی بات
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دی جائے،
اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کے حق میں، شریعت کی تائید میں،
ترغیب وترہیب کی خاطر حدیث گھڑنا جائز ہے،
کیونکہ جو بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی،
اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرار دینا ہی جھوٹ ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2