سیدنا عبدالله بن مفضل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام لوگوں سے بڑا چور نماز کا چور ہے، جو اپنی نماز کو چراتا ہے۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کیسے نماز کو چراتا ہے؟ تو فرمایا: ”وہ اس کا رکوع اور سجود پورا نہیں کرتا، اور سب سے بڑا بخیل وہ ہے جو سلام کے ساتھ بخیلی کرتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3392، والطبراني فى «الصغير» برقم: 335 قال الھیثمی: رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 120) برقم: 2722»