معجم صغير للطبراني
كِتَابُ اللَّقْطَة -- گری ہوئی چیز کا بیان

لقطہ (گری ہوئی چیز) کا بیان
حدیث نمبر: 421
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْوَلِيدِ السُّكَّرِيُّ الأَهْوَازِيُّ أَبُو غَسَّانَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَالِدٍ السَّمْعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ اللُّقَطَةِ، فَقَالَ:"لا تَحِلُّ اللُّقَطَةُ، مَنِ الْتَقَطَ شَيْئًا فَلْيُعَرِّفْهُ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَلْيَرُدَّهَا إِلَيْهِ، فَإِنْ لَمْ يَأْتِ فَلْيَتَصَدَّقْ بِهَا، فَإِنْ جَاءَ فَلْيُخَيِّرْهُ بَيْنَ الأَجْرِ وَبَيْنَ الَّذِي لَهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، إِلا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ عَنْهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لقطہ (گری ہوئی چیز) کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لقطہ حلال نہیں ہے، جو اس کو اٹھائے وہ اس کی پہچان کروائے۔ اگر اس کا مالک آجائے تو اس کو آگاہ کرے، اگر نہ آئے تو اسے صدقہ کر دے، تو جب وہ آئے تو اس کو اجر اور اس کی چیز میں اختیار دے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4389، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2208، والطبراني فى «الصغير» برقم: 72
قال الھیثمی: فيه يوسف بن خالد السمتي وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 168)»