میمون کردی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کسی عورت سے تھوڑے یا زیادہ مہر پر نکاح کرے، اور اس کے دل میں یہ ہو کہ وہ اسے ادا نہ کرے گا اور اس کو دھوکہ دے، پھر وہ اس حال میں مر جائے کہ اس کا حق ادا نہ کیا ہو تو اللہ کو قیامت والے دن اس حال میں ملے گا جیسا کہ زانی۔ اور جو شخص کسی سے قرض لے اور اسے ادا نہ کرنا چاہتا ہو، وہ قرضہ دینے والے کو دھوکہ دے رہا ہو یہاں تک کہ اس سے مال لے لے۔ پھر اگر وہ حق ادا کیے بغیر مر جائے تو اللہ کو ایسے ملے گا جیسے چور۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1851، 6213، والطبراني فى «الصغير» برقم: 111 قال الھیثمی: ورجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 284)»