معجم صغير للطبراني
کتاب الادب -- ادب کا بیان

ہر حال میں نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان
حدیث نمبر: 656
وَبِإِسْنَادِهِ وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" لا نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى نَعْمَلَ بِهِ، وَلا نَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ حَتَّى نَجْتَنِبَهُ كُلَّهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: بَلْ مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَإِنْ لَمْ تَعْمَلُوا بِهِ، وَانْهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَإِنْ لَمْ تَجْتَنِبُوهُ كُلَّهُ"، لَمْ يَرْوِهُمَا عَنِ الْحَسَنِ، إِلا عَبْدُ الْقُدُّوسِ، تَفَرَّدَ بِهِمَا وَلَدُهُ عَنْهُ
اسی سند کے ساتھ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا جب تک ہم تمام نیک اعمال پر خود عمل نہ کریں اسکی طرف دعوت بھی نہ دیں، اور جب تک تمام برائی سے باز نہ آئیں اس سے منع بھی نہ کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں! بلکہ تم اگرچہ نیکی پر عمل نہ بھی کرو تب بھی اسکا حکم ضرور دو، اور اگرچہ برائی سے اجتناب نہ بھی کرو تب بھی لوگوں کو اس سے منع کرو۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6628، والطبراني فى «الصغير» برقم: 981
قال الهيثمي: عبد السلام بن عبد القدوس بن حبيب عن أبيه وكلاهما ضعيفان، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 277)»