معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الرِّقَاقِ -- دلوں کو نرم کرنے کا بیان

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین کے لیے خوشی کا بیان
حدیث نمبر: 1033
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يَزِيدَ الْقَصَّاصُ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا دِينَارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى أَنَسٍ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"طُوبَى لِمَنْ رَآنِي، وَمَنْ آمَنَ بِي، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا اس کے لیے خوشی ہے اور اس شخص کے لیے بھی خوشی ہے جس نے اس شخص کو دیکھا جس نے مجھے دیکھا ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 12773، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3391، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6106، والطبراني فى «الصغير» برقم: 858
قال الهيثمي: رواه الطبراني في الصغير والأوسط، وفيه من لم أعرفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (20/10) (شواھد کی بنیاد پر حدیث صحیح ہے)»