معجم صغير للطبراني
کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ -- تفسیر و فضائل القرآن کا بیان

قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1131
حَدَّثَنَا وَافِدُ بْنُ مُوسَى الدَّارِعُ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ،"مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ يَقُومُ بِهِ أَنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ يُحِلُّ حَلالَهُ وَيُحَرِّمُ حَرَامَهُ حَرَّمَ اللَّهُ لَحْمَهُ وَدَمَهُ عَلَى النَّارِ، وَجَعَلَهُ رَفِيقَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كَانَ الْقُرْآنُ لَهُ حُجَّةً"
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن پڑھا اور وہ اس کے ساتھ رات اور دن کے وقتوں میں قیام کرتا ہے، اور اس کی حلال چیزوں کو حلال اور حرام کو حرام سمجھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گوشت کو جہنم پر حرام کر دیتا ہے، اور اس کو معزز نیک فرشتوں کا ساتھ نصیب کرتا ہے۔ پھر جب قیامت قائم ہوگی تو قرآن مجید اس کے لیے دلیل کا کام دے گا۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1120
قال الهيثمي: فيه خليد بن دعلج ضعفه أحمد ويحيى والنسائي، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 170)»