معجم صغير للطبراني
کِتَابُ الْمَرْضَیٰ -- مریض کی عیادت کا بیان

بیمار پرسی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1134
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ الأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ ، حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ لاحِقٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ عَادَ الْمَرِيضَ خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ اغْتَمَسَ فِيهَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُفَضَّلٍ، إِلا أَبُو عَاصِمٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی بیمار کی بیمار پرسی کرے وہ اللہ کی رحمت میں داخل ہوجاتا ہے، جب اس کے پاس بیٹھے تو اللہ کی رحمت میں ڈوب جاتا ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2205، والطبراني فى «الصغير» برقم: 139
قال الهيثمي: رجاله موثقون، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 297)»