معجم صغير للطبراني
کِتَابُ الْمَرْضَیٰ -- مریض کی عیادت کا بیان

بخار جہنم کا حصہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1137
حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَارِسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَسَوِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَدِينِيُّ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: فَقَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلا كَانَ يُجَالِسُهُ فَقَالَ:" مَالِي فَقَدْتُ فُلانًا؟، قَالُوا: اغْتَبَطَ، وَكَانُوا يُسَمُّونَ الْوَعْكَ الاغْتِبَاطَ، فَقَالَ: قُومُوا حَتَّى نَعُودُهُ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ بَكَى الْغُلامُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: لا تَبْكِ فَإِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ أَخْبَرَنِي أَنَّ الْحُمَّى حَظُّ أُمَّتِي مِنْ جَهَنَّمَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ، وَلا عَنِ ابْنِ عَجْلانَ، إِلا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ. تَفَرَّدَ بِهِ يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو گم پایا جس کے ساتھ آپ بیٹھا کرتے تھے، فرمانے لگے: مجھے فلاں آدمی نظر نہیں آیا؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اس کو بخار ہوگیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اٹھو، ہم ان کی بیمار پرسی کرنے جارہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے جب اس کے پاس پہنچے تو لڑکا رونے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: رو نہیں، جبریل نے مجھے بتایا ہے کہ بخار میری امّت کے لیے جہنم کا حصہ ہے (جو انہیں دنیا میں ہی مل جاتا ہے)۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3318، والطبراني فى «الصغير» برقم: 314
قال الهيثمي: فيه عمر بن راشد ضعفه أحمد وغيره ووثقه العجلي، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 306)»