مسند عبدالله بن عمر
متفرق

حدیث نمبر:21
حدیث نمبر: 21
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " النَّمِيمَةُ، وَالشَّتِيمَةُ، وَالْحَمِيَّةُ فِي النَّارِ، فَلا يَجْتَمِعَانِ فِي صَدْرِ مُؤْمِنٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: چغل خوری، گالی گلوچ اور (جاہلی) حمیت جہنم میں لے جائے گی اور یہ دونوں چیزیں ایک مؤمن کے سینے میں اکٹھی نہیں ہو سکتیں۔

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني: 12/445: رقم الحديث: 13615، مجمع الزوائد: 8/91: رقم الحديث: 13124، السلسلة الضعيفه: رقم الحديث: 4703»
اس میں یزید بن سنان ضعیف راوی ہے، اسے ہیثمی اور محدث البانی نے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔