مسند عبدالله بن مبارك
متفرق

حدیث نمبر: 44
حدیث نمبر: 44
عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ،،أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ، صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: " لا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا عمل سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیری زبان ہمیشہ اللہ عزوجل کے ذکر سے تر رہے۔

تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 328، سنن ابن ماجة: 3793، سنن ترمذي: 3375، مستدرك حاکم: 1/495،مسند احمد (الفتح الرباني): 14/203، صحیح ابن حبان: 2/129، (الموارد(: 576، حلیة الأولیاء، ابو نعیم: 9/51، جامع العلوم والحکم، ابن رجب: 50۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»