مسند عبدالله بن مبارك
متفرق

حدیث نمبر: 193
حدیث نمبر: 193
أنا الأَجْلَحُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَلَّمَهُ بِبَعْضِ الْكَلامِ، قَالَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ، فَقَالَ:" جَعَلْتَهُ وَاللَّهِ عَدْلَيْنِ، قُلْ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَحْدَهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بعض کلام کے ساتھ گفتگو کی اور کہا: جو اللہ چاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے مجھے اور اللہ کو برابر کھڑا کر دیا؟ کہہ جو اللہ اکیلا چاہے۔

تخریج الحدیث: «مسند أحمد (الفتح الرباني): 1/38، الأدب المفرد، بخاري: 2/261، حلیة الأولیاء، ابو نعیم: 4/99، تاریخ بغداد: 8/105۔»