ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے پر وضو کرو۔ “ الشیخ الامام الاجل محی السنہ ؒ نے فرمایا: مذکورہ بالا حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کی وجہ سے منسوخ ہے۔ رواہ مسلم و فی مصابیح السنہ (205)۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (90/ 352) ٭ قول محيي السنة في مصابيح السنة (205)»