مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

طہارت نماز کی چابی
حدیث نمبر: 312
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ والدارمي
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: طہارت نماز کی چابی، تکبیر (اللہ اکبر) اس کی تحریم (اس تکبیر سے نماز شروع کرنے سے پہلے جو کام مباح تھے وہ حرام ہو جاتے ہیں) اور تسلیم (السلام علیکم ورحمۃ اللہ) اس کی تحلیل ہے: (یعنی سلام پھیرنے سے نماز کی صورت میں حرام ہونے والے کام حلال ہو جاتے ہیں) حسن، رواہ ابوداؤد61) و الترمذی (3) و الدارمی (1 /175 ح 693) و ابن ماجہ (275) و البیھقی (2 /16)۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (61) والترمذي (3) والدارمي (1/ 175 ح 693) [و ابن ماجه (275)]
٭ و للحديث شاھد موقوف عند البيھقي (16/2) وسنده صحيح وله حکم الرفع فالحديث به حسن.»

قال الشيخ الألباني: حسن