مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

عورتوں سے ان کی پیٹھ میں مجامعت نہ کرو
حدیث نمبر: 314
وَعَن عَليّ بن طلق قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِذا فسا أحدكُم فَليَتَوَضَّأ وَلَا تأتو النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ
علی بن طلق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں کوئی آواز کے بغیر ہوا خارج کرے تو وہ وضو کرے، اور تم عورتوں سے ان کی پیٹھ میں مجامعت نہ کرو۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی (1164) و ابوداود (205) و ابن حبان (203)۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1164 وقال: حسن) و أبو داود (205) [و صححه ابن حبان (الموارد: 203)]»

قال الشيخ الألباني: حسن