مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

شرم گاہ چھونے سے وضو کا واجب ہونا
حدیث نمبر: 319
وَعَن بسرة قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه والدارمي
بسرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنی شرم گاہ کو ہاتھ لگائے تو وہ وضو کرے۔ صحیح، رواہ مالک (1 /42 ح 88) و احمد (6 / 406، 407 ح 27836، 27838) و ابوداؤد (181) و الترمذی (82) و النسائی (1 / 100 ح 163) و ابن ماجہ (479) و الدارمی (1 / 184 ح 730)۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مالک (1/ 42 ح 88) و أحمد (406/6، 407 ح 27836. 27838) و أبو داود (181) والترمذي (82 وصححه) والنسائي (1/ 100 ح 163) و ابن ماجه (479) والدارمي (1/ 184 ح 730)
٭ و تکلم بعض الناس في ھذا الحديث بکلام باطل.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح