مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

استنجاء میں تین پتھر کفایت کر جاتے ہیں
حدیث نمبر: 349
وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْغَائِطِ فَلْيَذْهَبْ مَعَهُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ يَسْتَطِيبُ بِهِنَّ فَإِنَّهَا تُجْزِئُ عَنْهُ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی بول و براز کے لیے جائے تو وہ استنجا کرنے کے لیے اپنے ساتھ تین ڈھیلے لے جائے، یہ اس کے لیے کافی ہوں گے۔ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (108/6 ح 25280) و أبو داود (40) والنسائي (1/ 41، 42 ح 44) والدارمي (1/ 171، 172 ح 676) [و الدارقطني 1/ 54. 55 وسنده حسن]»

قال الشيخ الألباني: حَسَنٌ