مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

پانی کے گھاٹ، راستے اور سائے میں بول و براز کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 355
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَةَ: الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ وَالظِّلِّ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَه
معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تین باتوں سے بچو، جن کے کرنے والے پر لعنت کی جاتی ہے، پانی کے گھاٹ، راستے کے درمیان اور سائے میں بول و براز کرنے سے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (26) و ابن ماجه (328)
٭ أبو سعيد الحميري لم يدرک معاذ بن جبل رضي الله عنه فالسند منقطع و للحديث شاھد ضعيف عند أحمد (299/1) و حديث مسلم (269) يغني عنه.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف