مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

بیت الخلاء جاتے وقت دعا پڑھنا مسنون ہے
حدیث نمبر: 357
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذِهِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ فَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْخَلَاءَ فَلْيَقُلْ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْخُبْثِ والخبائث. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَه
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان مقامات پر جنات کی آمدو رفت رہتی ہے لہذا جب تم میں سے کوئی بیت الخلا جائے تو یہ دعا پڑھے: میں نر اور مادہ ناپاک جنات سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (6) و ابن ماجه (296)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح