مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

«بَول قَائِمًا» کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا قول
حدیث نمبر: 365
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «مَنْ حَدَّثَكُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبُولُ قَائِمًا فَلَا تُصَدِّقُوهُ مَا كَانَ يَبُول إِلَّا قَاعِدا» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ
عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص تمہیں یہ بتائے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہو کر پیشاب کیا کرتے تھے، تو اس کی تصدیق نہ کرو، آپ تو صرف بیٹھ کر پیشاب کیا کرتے تھے۔ حسن، رواہ احمد و الترمذی و النسائی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (6/ 192 ح 26124) والترمذي (12) والنسائي (1/ 26 ح 29)»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف