مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مسنون وضو کر کے دکھانا
حدیث نمبر: 410
وَعَنْ أَبِي حَيَّةَ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا واستنشق ثَلَاثًا وَغسل وَجهه ثَلَاثًا وذراعيه ثَلَاثًا وَمسح بِرَأْسِهِ مرّة ثمَّ غسل قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَامَ فَأَخَذَ فَضْلَ طَهُورِهِ فَشَرِبَهُ وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ أَحْبَبْتُ أَنْ أريكم كَيفَ كَانَ طَهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ
ابوحیہ ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا تو اپنے ہاتھ دھوئے اور انہیں خوب اچھی طرح صاف کیا، پھر تین مرتبہ کلی کی، تین بار ناک صاف کی، تین بار چہرہ دھویا، تین بار بازو دھوئے، ایک مرتبہ سر کا مسح کیا، پھر ٹخنوں تک پاؤں دھوئے، پھر کھڑے ہوئے اور وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پیا، پھر فرمایا: میں نے چاہا کہ تمہیں ��کھاؤں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا وضو کیسے تھا۔ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (48) والنسائي (1/ 70، 71 ح 96) [و أبود اود: 116]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح