مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے کے ساتھ اعضاء وضو صاف کرتے تھے
حدیث نمبر: 421
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِرْقَةٌ يُنَشِّفُ بِهَا أَعْضَاءَهُ بَعْدَ الْوُضُوءِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ بِالْقَائِمِ وَأَبُو مُعَاذٍ الرَّاوِي ضَعِيف عِنْد أهل الحَدِيث
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس کپڑے کا ایک ٹکڑا تھا، آپ اس کے ساتھ وضو کے بعد اپنے اعضاء صاف کیا کرتے تھے۔ ترمذی، اور انہوں نے کہا: یہ حدیث صحیح نہیں، ابومعاذ راوی، محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (53)
٭ أبو معاذ سليمان بن أرقم: ضعيف.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته