مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

میاں بیوی کا ایک ہی برتن سے غسل کرنا
حدیث نمبر: 440
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ بيني وَبَينه وَاحِد فَيُبَادِرُنِي حَتَّى أَقُولَ دَعْ لِي دَعْ لِي قَالَت وهما جنبان
معاذہ بیان کرتی ہیں، عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک برتن سے، جو کہ ہمارے درمیان ہوتا تھا، غسل کیا کرتے تھے، آپ مجھ سے جلدی فرماتے تھے حتیٰ کہ میں کہتی: میرے لیے (پانی) رہنے دیں، میرے لیے رہنے دیں، جبکہ وہ دونوں جنبی ہوتے تھے۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، [رواه البخاري (250) من حديث عروة عنھا] و مسلم (46/ 321)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ