مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

پانی میں اگر پاک چیز مل جائے تو اس سے طہارت جائز ہے
حدیث نمبر: 446
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ بِالْخِطْمِيِّ وَهُوَ جُنُبٌ يَجْتَزِئُ بِذَلِكَ وَلَا يَصُبُّ عَلَيْهِ الْمَاءَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خطمی سے اپنا سر دھویا کرتے تھے جبکہ آپ جنبی ہوتے تھے، آپ اسی پر اکتفا فرماتے اور اس پر پانی نہیں ڈالتے تھے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (256)
٭ رجل من بني سوأة: مجھول.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف