مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

غسل کرنے کے بعد جنبی کے ساتھ لپٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے
حدیث نمبر: 459
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ يَسْتَدْفِئُ بِي قَبْلَ أَنْ أَغْتَسِلَ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه وروى التِّرْمِذِيّ نَحوه
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غسل جنابت کیا کرتے پھر آپ مجھ سے گرمائش حاصل کرتے جبکہ میں نے ابھی غسل نہیں کیا ہوتا تھا۔ ابن ماجہ، ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ ہیں۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (580) والترمذي (123 وقال: ليس بإسناده بأس!) والبغوي في شرح السنة (30/2، 31)
٭ حريث بن أبي مطر: ضعيف.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف