مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

لڑکی اور لڑکے کے پیشاب کا فرق
حدیث نمبر: 502
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ عَنْ أَبِي السَّمْحِ قَالَ: يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ من بَوْل الْغُلَام
ابوداؤد اور نسائی میں ابوالسمح رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بچی کے پیشاب سے کپڑا دھویا جاتا ہے جبکہ لڑکے کے پیشاب سے کپڑے پر چھینٹے مارے جاتے ہیں۔ صحیح۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (376) والنسائي (1/ 158 ح 305) [و ابن ماجه (526) و صححه ابن خزيمة (283) والحاکم (166/1) ووافقه الذهبي.]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح