مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

طویل دامن جو زمین پر لگے اس کا بیان
حدیث نمبر: 504
وَعَن أم سَلمَة قَالَتْ لَهَا امْرَأَةٌ: إِنِّي امْرَأَةٌ أُطِيلُ ذَيْلِي وَأَمْشِي فِي الْمَكَانِ الْقَذِرِ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ وَقَالا: الْمَرْأَة أم ولد لإِبْرَاهِيم ابْن عبد الرَّحْمَن بن عَوْف
ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے انہیں کہا: میں اپنے کپڑے کا دامن لمبا رکھتی ہوں، جبکہ میں ناپاک جگہ سے گزرتی ہوں، انہوں نے بتایا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو اس (ناپاک جگہ) کے بعد ہے وہ اسے پاک کر دے گی۔ مالک، احمد، ترمذی، ابوداؤد، دارمی۔ امام ابوداؤد اور امام دارمی نے بتایا کہ وہ عورت ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کی ام ولد تھیں۔ حسن۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه مالک (1/ 24 ح 44) و أحمد (6 / 290 ح 27021) والترمذي (143) و أبو داود (383) والدارمي (1/ 191 ح 748) [وابن ماجه (531) و صححه ابن الجارود (142) و للحديث شواھد.]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح