مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

حرام جانوروں کی کھال کے استعمال کی ممانعت
حدیث نمبر: 505
وَعَن الْمِقْدَام بن معدي كرب قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ جُلُودِ السِّبَاعِ وَالرُّكُوبِ عَلَيْهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے درندوں کی کھال پہننے اور ان پر سواری کرنے سے منع فرمایا ہے۔ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (4131) والنسائي (7/ 176، 177 ح 4260)»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف