مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

درندوں کی کھال کی قیمت مکروہ ہے
حدیث نمبر: 507
وَعَن أبي الْمليح: أَنه ذكره ثمن جُلُود السبَاع. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ فِي اللبَاس من جَامعه وَسَنَده جيد
ابوالملیح سے روایت ہے کہ آپ نے درندوں کی کھالوں کی قیمت (یعنی بیع) کو ناپسند فرمایا ہے۔ اس روایت کو امام ترمذی نے آپ نے درندوں کے چمڑے کو ناپسند فرمایا ہے کہ الفاظ کے ساتھ ذکر کیا ہے اور اس کی سند جید ہے۔ حسن۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1770) [وانظر الحديث السابق: 506]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح