مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

مردار کے چمڑے اور پٹھے سے فائدہ اٹھانا منع ہے
حدیث نمبر: 508
وَعَن عبد الله بن عكيم قَالَ: أَتَانَا كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْ لَا تَنْتَفِعُوا مِنَ الْمَيْتَةِ بِإِهَابٍ وَلَا عَصَبٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ
عبداللہ بن عکیم ؒ بیان کرتے ہیں ہمیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا خط موصول ہوا کہ مردار کے چمڑے سے فائدہ اٹھاؤ نہ اس کے اعصاب (پٹھوں) سے۔ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1729 وقال: ھذا حديث حسن...) و أبو داود (4127، 4128) والنسائي (7/ 175 ح 4255) و ابن ماجه (3613)
٭ و أعل بما لا يقدح.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف