مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- طہارت کا بیان

دین کا مدار رائے اور قیاس پر نہیں
حدیث نمبر: 525
وَعَن عَليّ رَضِي الله عَنهُ قَالَ: لَوْ كَانَ الدِّينُ بِالرَّأْيِ لَكَانَ أَسْفَلُ الْخُفِّ أَوْلَى بِالْمَسْحِ مِنْ أَعْلَاهُ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ على ظَاهر خفيه رَوَاهُ أَبُو دَاوُد للدارمي مَعْنَاهُ
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، اگر دین کا دارومدار عقل و رائے پر ہوتا تو موزوں پر نیچے مسح کرنا ان کے اوپر مسح کرنے سے افضل و بہتر ہوتا جبکہ میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو موزوں کے اوپر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ابوداؤد ؛ اور دارمی نے بھی اسی معنی میں روایت کیا ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (162) والدارمي (1/ 181 ح 721)
٭ أبو إسحاق السبيعي عنعن و حديث الحميدي (47) يغني عنه.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح