ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میت کو غسل دے تو وہ خود بھی غسل کرے۔ “ ابن ماجہ، احمد، ترمذی اور ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: ”جو شخص اسے کندھا دے تو وہ وضو کرے۔ “ صحیح۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه ابن ماجه (1463) و أحمد (272/2 ح 7675) والترمذي (993 وقال: حسن) و أبو داود (3161، 3162) [و للحديث طرق و شواھد]»