بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور ان (منافقین) کے مابین نماز عہد ہے پس جس نے اسے ترک کیا تو اس نے کفر کیا۔ “ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (346/5 ح 23325) والترمذي (2621 وقال: حسن صحيح غريب.) والنسائي (1/ 231، 232 ح 464) و ابن ماجه (1079) [و صححه ابن حبان (255) والحاکم (1/ 6، 7) ووافقه الذھبي.]»