مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

شرعی اصطلاح کی حفاظت اور رعایت کرو
حدیث نمبر: 631
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَغْلِبَنَّكُمُ الْأَعْرَابُ على اسْم صَلَاتكُمْ الْمغرب» . قَالَ: «وَتقول الْأَعْرَاب هِيَ الْعشَاء»
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دیہاتی لوگ، تمہاری نماز مغرب کے نام کے بارے میں، تم پر غالب نہ آ جائیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: دیہاتی اسے عشاء کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ صحیح۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مسلم (لم أجده) [و رواه البخاري (563) من حديث عبد الله بن مغفل رضي الله عنه به، و کذا في مصابيح السنة (438)]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح