مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

فجر کی نماز فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے
حدیث نمبر: 635
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا) قَالَ: «تَشْهَدُهُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِكَةُ النَّهَارِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے فرمان: بے شک نماز فجر کا پڑھنا (فرشتوں کی) حاضری کا وقت ہے۔ کے بارے میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ رات اور دن کے فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے۔ صحیح رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3135 وقال: حسن صحيح.) [و ابن ماجه (670) و صححه ابن خزيمة (1474) والحاکم (210/1، 211) ووافقه الذهبي.]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ