بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”نماز فجر (کی اذان) کے علاوہ کسی نماز (کی اذان) میں ((الصلوٰۃ خیر من النوم)) نہ کہنا۔ “ ترمذی، ابن ماجہ، امام ترمذی نے فرمایا: ابواسرائیل راوی محدثین کے نزدیک قوی نہیں۔ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (198) و ابن ماجه (715) ٭ فيه أبو إسرائيل الملائي: ضعيف، و علة أخري.»