زیاد بن حارث صُدائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اذان دینے کا حکم فرمایا تو میں نے اذان دی، تو بلال رضی اللہ عنہ نے اقامت کہنے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”صُداء قبیلے کے شخص نے اذان دی ہے، اور جو اذان دے وہی اقامت کہے۔ “ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (199 وقال: إنما نعرفه من حديث الإفريقي وھو ضعيف عند أھل الحديث.) وأبوداود (514) و ابن ماجه (717)»