عبدالرحمٰن بن سعد بن عمار بن سعد ؒ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اپنے والد سے اور اس نے سعد بن عمار کے دادا سعد بن عائذ جو کہ مؤذن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے کے حوالے سے حدیث بیان کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو کانوں میں انگلیاں داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا: ”اس سے تمہاری آواز زیادہ بلند ہو جائے گی۔ “ ضعیف۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (710) ٭ قال البوصيري: ’’ھذا إسناده ضعيف لضعف أولاد سعد القرظ: عمار و سعد و عبد الرحمٰن.‘‘ و بلال کان يؤذن و ’’اصبعاه في أذنيه‘‘ رواه الترمذي (197) وھو حديث صحيح.»