ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے تعلیم دی کہ میں مغرب کی اذان کے وقت یہ دعا پڑھوں: ”اے اللہ! یہ (یعنی اذان مغرب) تیری رات آنے، تیرے دن کے جانے اور مؤذن کی آواز کا وقت ہے، مجھے بخش دے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (530) والبيھقي في الدعوات الکبير (2/ 96ح 333) [والترمذي (3589) وصححه الحاکم (199/1) ووافقه الذھبي.] قلت أبو کثير: حسن الحديث.»