مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

مؤذن کا ثواب کس طرح حاصل کیا جائے؟
حدیث نمبر: 673
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ يَفْضُلُونَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُلْ كَمَا يَقُولُونَ فَإِذَا انْتَهَيْتَ فسل تعط» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مؤذن تو ہم پر فضیلت لے گئے، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جیسے وہ کہیں ویسے ہی تم کہو، پس جب تم (جواب دینے سے) فارغ ہو جاؤ تو (اللہ سے) مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (524) [و صححه ابن حبان (295)]»

قال الشيخ الألباني: حسن