مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

قبروں کے پاس نماز یا سجدہ کرنا ایک خطرناک گناہ
حدیث نمبر: 712
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي لَمْ يَقُمْ مِنْهُ: «لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِد»
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے اس مرض کے دوران، جس سے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صحت یاب نہ ہو سکے، فرمایا: اللہ یہودو نصاریٰ پر لعنت فرمائے، انہوں نے اپنے انبیا علیم السلام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (4443، 4444) و مسلم (22/ 531)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ