مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

مساجد میں خرید و فرخت اور گمشدگی کا اعلان کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 733
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَبِيعُ أَوْ يَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ. وَإِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَنْشُدُ فِيهِ ضَالَّةً فَقُولُوا: لَا رَدَّ اللَّهُ عَلَيْكَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے ہوئے دیکھو تو تم کہو: اللہ تیری تجارت کو نفع مند نہ بنائے، اور جب تم کسی شخص کو اس میں گم شدہ جانور کا اعلان کرتے ہوئے دیکھو تو تم کہو: اللہ کرے وہ چیز تمہیں نہ ملے۔ صحیح، رواہ الترمذی و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1321 وقال: حسن غريب.) والدارمي (1/ 326 ح 1408 [وصححه ابن خزيمة (1305) و ابن حبان (313) والحاکم علٰي شرط مسلم (56/2) ووافقه الذهبي، و للحديث طريق آخر عند مسلم (568)]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ