مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

قبروں پر غیر شرعی اعمال سر انجام دینے والے مرد اور عورتوں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت
حدیث نمبر: 740
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں اور ان پر چراغاں کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3236) والترمذي (320 وقال: حسن) والنسائي (4/ 95 ح 2045) [و ابن ماجه: 1575]
٭ أبو صالح باذام مولي أم ھانئ ضعيف مدلس و حدث بھذا الحديث بعد ما کبر أي بعد مااختلط.»

قال الشيخ الألباني: حَسَنٌ