مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

باغات (صاف اور شفاف مساجد) میں نماز پڑھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا
حدیث نمبر: 751
(وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَحِبُّ الصَّلَاةَ فِي الْحِيطَانِ. قَالَ بَعْضُ رُوَاتِهِ يَعْنِي الْبَسَاتِينَ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْحَسَنِ بن أبي جَعْفَر وَقد ضعفه يحيى ابْن سعيد وَغَيره
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم باغات میں (نفل) نماز پڑھنا پسند فرمایا کرتے تھے۔ امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف حسن بن ابی جعفر کے واسطہ سے جانتے ہیں، جبکہ یحیی بن سعید وغیرہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (334)
٭ الحسن بن أبي جعفر: ضعيف.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته