مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

بڑے کرتہ میں عورت نماز پڑھ سکتی ہے
حدیث نمبر: 763
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي درع وخمار لَيْسَ عَلَيْهَا إِزَارٌ؟ قَالَ: «إِذَا كَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا يُغَطِّي ظُهُورَ قَدَمَيْهَا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَذَكَرَ جمَاعَة وَقَفُوهُ على أم سَلمَة
ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا، کیا عورت تہبند کے بغیر صرف قمیض اور دوپٹے میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، جب قمیض اس قدر کامل اور کشادہ ہو کہ وہ اس کے پاؤں ڈھانپتی ہو۔ ابوداؤد، اور انہوں نے راویوں کی ایک جماعت کا ذکر کیا جنہوں نے اس حدیث کو ام سلمہ رضی اللہ عنہ پر موقوف قرار دیا ہے۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (640) [و صححه الحاکم علٰي شرط البخاري (1/ 250) واختلف قول الذهبي فيه.]
٭ أم محمد بن زيد مجھولة الحال و ثقھا الحاکم وحده.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف