مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

نمازی کے آگے سے گزرنے کا گناہ
حدیث نمبر: 776
وَعَن أبي جهيم قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ» . قَالَ أَبُو النَّضر: لَا أَدْرِي قَالَ: «أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ شَهْرًا أَو سنة»
ابوجہیم بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کو پتہ چل جائے کہ اسے کتنا گناہ یا نقصان ہو گا تو اس کے لیے، اس کے آگے سے گزرنے سے چالیس تک کھڑے رہنا، بہتر ہوتا۔ ابونضر نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چالیس دن یا ماہ یا چالیس سال فرمائے۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (510) و مسلم (261/ 507)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ