مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

رفع الیدین سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حدیث نمبر: 793
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا كَذَلِكَ وَقَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ وَكَانَ لَا يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب نماز شروع کرتے، رکوع کے لیے اللہ اکبر کہتے، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کیا کرتے تھے، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (رکوع سے اٹھتے وقت) فرماتے: اللہ نے سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی، ہمارے رب تمام حمدو ستائش تیرے ہی لیے ہے۔ اور آپ سجدوں کے مابین یہ (رفع الیدین) نہیں کیا کرتے تھے۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (735) و مسلم (21/ 390)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ