مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

نبی صلی اللہ علیہ وسلم خوش الحانی سے تلاوت فرماتے تھے
حدیث نمبر: 834
وَعَن الْبَراء قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقْرَأ فِي الْعشَاء: (والتين وَالزَّيْتُون) وَمَا سَمِعت أحدا أحسن صَوتا مِنْهُ
براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز عشاء میں (والتین والزیتون) پڑھتے ہوئے سنا، اور میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے زیادہ خوش الحان کوئی اور نہیں سنا۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (767) و مسلم (177/ 464)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ