مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

آمین باعث برکت ہے
حدیث نمبر: 846
وَعَن أبي زُهَيْر النميري قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتِ يَوْمٍ فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ قَدْ أَلَحَّ فِي الْمَسْأَلَةِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْجَبَ إِنْ خَتَمَ. فَقَالَ: رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِأَيِّ شَيْءٍ يَخْتِمُ؟ قَالَ: «بآمين» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
ابوزہیر نمیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم ایک رات رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نکلے تو ہم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو بڑی عاجزی کے ساتھ اللہ سے دعا کر رہا تھا، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر اس نے دعا ختم کی تو (جنت و مغفرت) واجب کر لی۔ لوگوں میں سے کسی آدمی نے عرض کیا: وہ کس چیز کے ساتھ ختم کرے؟ فرمایا: آمین کے ساتھ۔ ضعیف۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (938)
٭ فيه صبيح بن محرز: مجھول الحال لم يوثقه غير ابن حبان.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف