مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة -- كتاب الصلاة

دل لگا کر نماز پڑھی جائے
حدیث نمبر: 856
وَعَن ابْن عمر والبياضي قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ فَلْيَنْظُرْ مَا يُنَاجِيهِ بِهِ وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ» . رَوَاهُ أَحْمد
ابن عمر رضی اللہ عنہ اور بیاضی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نمازی اپنے رب سے کلام کرتا ہے، پس اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ اس کے ساتھ کیا کلام کر رہا ہے؟ ایک دوسرے کے پاس بلند آواز سے قرآن نہ پڑھا کرو۔ صحیح، رواہ احمد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (2/ 67 ح 5349، 2/ 36، 129، حديث ابن عمر 344/4) و مالک (80/1 ح 174 حديث البياضي)
٭ و للحديث شواھد، انظر سنن أبي داود (1332)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح